۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
آن لائن جشن شاہ خراسان

حوزہ/آن لائن مکتب سدرۃ المنتہیٰ اور ہندوستان کا پہلا ڈیجیٹل مکتب معرفت ثقلین حیدرآباد کے طلباء و طالبات نے ۱۱ ذی قعدۃ الحرام کو سہ پہر ۳ بجے آن لائن " جشن شاہ خراسان " منعقد کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،آن لائن مکتب سدرۃ المنتہیٰ اور ہندوستان کا پہلا ڈیجیٹل مکتب معرفت ثقلین حیدرآباد کے طلباء و طالبات نے ۱۱ ذی قعدۃ الحرام کو سہ پہر ۳ بجے آن لائن " جشن شاہ خراسان " منعقد کیا جس میں معرفت ثقلین کے طلاب نے حیدرآباد سے اور مکتب سدرۃ المنتہیٰ کے طلاب نے ہندوستان کے مختلف شہروں اور بیورن ممالک سے شرکت کی اور امام کے حضور نذرانہ عقیدت پیش کیا ۔

مکتب سدرۃ منتہیٰ کے پرنسپل اور مکتب معرفت ثقلین کے مدرس مولانا سید شاداب احمد نے بچوں کے لئے جشن شاہ خراسان کو یوٹیوب پر لائیو پیش کیا ۔

بچوں میں ایک تشویق پیدا ہوئی اور خوشی کا اظہار کرنے کا موقع ملا۔

اس موقع پر مکتب سدرۃ المنتہیٰ کے مدرس حجت الاسلام و المسلمین مولانا سید قائد عباس صاحب نے بچوں کو معرفت امام کے متعلق معلوماتی اور جامع تقریر کیا ۔

مکتب معرفت ثقلین کے مدرس مولانا مظفر حسین نے بچوں کو آن لائن مقاصدہ کے لئے تیار کیا اور تشویق دلائ  مکتب کے چھوٹے چھوٹے بچوں اور بچیوں نے بہت خوبصورت انداز سے نذرانہ عقیدت پیش کیا جسے مومنین نے لائیو دیکھا ۔

https://www.youtube.com/watch?v=_z_5lGcfIao

اس جشن کو دیکھنے کے لئے اردو زبان میں یو ٹیوب پر " جشن شاہ خراسان ، مکتب سدرۃ المنتہیٰ و مکتب معرفت ثقلین ، حوزۃ المہدی العلمیہ حیدرآباد " سرچ کریں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .